منگل10؍جمادی الثانی 1444ھ3؍جنوری2023ء

امام الحق نے اپنے چچا انضمام الحق کی یاد دلا دی

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن امام الحق نے اپنے چچا انضمام الحق کی یاد دلادی۔

ٹیسٹ کرکٹ میں رن آؤٹ ہوتے رہے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوسرے دن کپتان بابر اعظم بھی تیسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے اینڈ پر موجود امام الحق تیسرا رن لینے کے لیے کریز سے نکلے ہی نہیں، انہوں نے ایسا کرکے اپنے چچا انضمام الحق کی یاد تازہ کردی۔

انضمام الحق ایک روزہ میچ میں اپنے کپتان وسیم اکرم کے ساتھ بیٹنگ کررہے تھے۔

وسیم اکرم رن لینے کےلیے دوڑے لیکن پاؤں پر گیند لگنے کے باعث انضمام الحق نیچے گر گئے اور رن لینے کےلیے دوڑے ہی نہیں۔

واقعے کو وسیم اکرم بھی خوب صورت انداز سے پیش کرتے رہے ہیں۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امام الحق نے کہا کہ وہ اس رن آؤٹ کے معاملے پر کپتان بابراعظم کو منانے کی کوششیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.