منگل10؍جمادی الثانی 1444ھ3؍جنوری2023ء

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے سی ای او کی ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے سی ای او نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، میڈیم اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ ایس ایم ایز کو فعال اور سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے سی ای او نے پاکستان میں کاروبار کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کیلئے تربیتی پروگرام شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تربیتی پروگرام سے نوجوانوں کی آئی ٹی میں صلاحیتوں کو بڑھائیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں پوٹینشل موجود ہے، حکومت ملک کی آئی ٹی انڈسٹری کو وسعت دینے کی خواہشمند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کو پاکستان میں سرمایہ کاری میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.