منگل10؍جمادی الثانی 1444ھ3؍جنوری2023ء

چند خاندان مرکز اور صوبوں پر مسلط ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چند خاندان مرکز اور صوبوں پر مسلط ہیں۔ 

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چند خاندانوں کی وجہ سے کرپشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکمرانوں میں کوئی نہیں جو خود کو احتساب کے لیے پیش کرے۔ 

سراج الحق نے کہا کہ جن اداروں نے احتساب کرنا تھا، حکمرانوں نے انہیں مفلوج بنا دیا۔ کرپٹ ٹولے سے حرام کمایا ہوا مال واپس لیا جائے۔ 

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ سول بالادستی، آزاد عدلیہ اور بااختیار الیکشن کمیشن ہی مسائل کا حل ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بڑا زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں آٹا دستیاب نہیں۔ عوام لائنوں میں کھڑے ہو کر راشن خرید رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.