منگل10؍جمادی الثانی 1444ھ3؍جنوری2023ء

ڈھائی لاکھ ٹن مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت، ای سی سی اعلامیہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ڈھائی لاکھ ٹن مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

اسی سی سی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق پہلے ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے جا چکی ہے جس کے بعد مزید چینی برآمد کی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ای سی سی نے پی ایس او کو 10 ارب روپے کا بیل آوٹ پیکیج دینے کی منظوری دی ہے۔

اجلاس میں کمیٹی نے افغانستان میں پاکستان کے زیر انتظام اسپتالوں کو 1 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

ای سی سی کی پنجاب میں کھاد کے دو کارخانوں کو 3 جنوری سے ایل این جی سپلائی روکنے کی منظوری دی گئی جبکہ درآمدی یوریا کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری موخر کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.