بدھ11؍جمادی الثانی 1444ھ4؍جنوری 2023ء

کراچی ٹیسٹ کا تیسرا دن،پاکستان اپنی اننگز 154 رنز سے آگے بڑھائے گا

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا آج تیسرا اور اہم دن ہے، تین وکٹ کے نقصان پر پاکستان 154 رنز کا اسکور آگے بڑھائے گی۔

کراچی میں کھیلے جارہے پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 74 رنز بنا کر کریز پر موجود سعود شکیل کے ساتھ موجود ہیں۔

پاکستان ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ آج میچ پر گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کرے گی، بطور بیٹنگ یونٹ تگڑا ہوکر کھیلنا ہوگا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ پہلے سیشن ہی میں وکٹیں لینے کے لیے پُرامید ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اب بھی کیویز کی پہلی اننگز کے اسکور سے 295 رنز پیچھے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.