جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی آئی اے کا مدینہ کے لیے قبل از حج آپریشن مکمل

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مدینہ کے لیے قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا۔ جدہ کے لیے آپریشن کا آغاز آج سے ہوگا۔ پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق مدینہ کے لیے آپریٹ کی گئی پروازوں کے ذریعے 8800 عازمین حج کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا ہے۔ ذرائع نے…

ہمارے پاس ہتھیار ہوتے تو حملہ کرنے والے واپس نہیں جاسکتے تھے، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لوگوں نے فائرنگ کی، پارٹی کا ایک کارکن شہید ہوا ہے، ہمارے پاس ہتھیار ہوتے تو حملہ کرنے والے واپس نہیں جاسکتے تھے۔ جیو نیوز سے…

این اے 240: نامعلوم افراد نے بیلٹ باکس توڑ دیے

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں نامعلوم افراد نے بیلٹ باکس توڑ دیے۔کراچی کے علاقے لانڈھی میں ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ کا عملہ بھاگ گیا، عملہ غائب ہونے پر نامعلوم افراد نے بیلٹ باکس توڑ دیے۔پی ایس پی رہنما کی گاڑی پر…

پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن میں کرنے کا حکم کالعدم قرار، تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن میں کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای…

این اے 240: صوبائی الیکشن کمشنر کا ناخوشگوار واقعے کا نوٹس

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے این اے 240 کے ضمنی انتخابات میں ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ووٹوں کی گنتی کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔پی ایس پی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ…

وزیر اعلیٰ سندھ کا این اے 240 میں فائرنگ اور تشدد کا نوٹس

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ اور تشدد کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ…

ڈائریکٹر ورکرز ویلفیئر فنڈ کی ڈگری غیر تسلیم شدہ قرار

ڈائریکٹر ووکرز ویلفیئر فنڈ نعیم الرحمان کی گریڈ 20 کے عہدے پر تقرری کی گئی ہے لیکن ان کی ڈگری ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) غیر تسلیم شدہ قرار دے چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم الرحمان کی سیاسی شخصیت کی سفارش پر گریڈ 20 کے عہدے پر…

زیادتی سے بچنے کے لیے لڑکی نے مبینہ طور پر تیزاب پی لیا

پنجاب کے شہر خانپور میں زیادتی سے بچنے کے لیے لڑکی نے مبینہ طور پر تیزاب پی لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نوکری کے لیے فوڈ شاپ گئی تھی، لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دو لڑکیوں سمیت پانچ ملزمان کا گروہ…

این اے 240 ضمنی انتخاب میں فائرنگ ، 1 شخص ہلاک ، متعدد زخمی

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے دوران لانڈھی 6 نمبر میں مختلف مقامات پر فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور پی ایس پی رہنما سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے،  فائرنگ کے بعد پولنگ کا عملہ بھاگ گیا، عملہ غائب…

کراچی: پولنگ اسٹیشن نمبر 87 پر پولنگ بک میں مبینہ ہیر پھیر

کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے ہونے والے این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ بک میں مبینہ ہیر پھیر کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ریجنل الیکشن افسر ندیم حیدر  کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 87 پر پولنگ بک کی مبینہ ہیر پھیر کی گئی،…

حکومتی فیصلوں کے باعث انارکی کا خدشہ ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کے باعث انارکی کا خدشہ ہے، پاکستان میں روٹی مہنگی اور موت سستی ہوگئی ہے۔ پشاور سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگلات میں آگ لگ رہی ہے، حکومتیں تماشا کر رہی ہیں۔ پٹرول کی…

مالٹا فیٹف گرے لسٹ سے خارج، میڈیا کا دعویٰ

یورپی ملک مالٹا کے میڈیا نےدعویٰ کیا ہے کہ مالٹا کو فیٹف (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے خارج کر دیا گیا ہے۔ تاہم مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے ایف اے ٹی ایف کے باضابطہ اعلان سے قبل ملک کو گرے لسٹ سے نکالے جانے کی خبروں کی تصدیق یا…

رات کی تاریکی میں حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں کا خودکش حملہ کیا، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں کا خودکش حملہ کیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے ہر لمحے…