بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بم کی اطلاع پر لڑاکا طیاروں کے حصار میں مسافر طیارے کی لینڈنگ

سیکیورٹی خدشات پر مانچسٹر جانیوالے مسافر طیارے کا رخ اسٹینسٹیڈ ایئرپورٹ کی طرف کر کے اس کی حفاظتی طور پر لینڈنگ کرا دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ترکی سے مانچسٹر آنے والے طیارے کو سیکیورٹی خدشات پر 2 لڑاکا طیاروں نے حصار میں لے کر اسٹینسٹیڈ ایئرپورٹ پر اتارا۔

رپورٹس کے مطابق طیارے کو ٹرمنل سے دور پارک کر کے پولیس کو طلب کیا گیا، جسےچیکنگ کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ پر بم کی اطلاع تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.