بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہاز اڑتے ہی اسکا لینڈنگ گیئر ٹائر گر گیا

جہازوں کا سامان لے جانے والے ایک بڑے طیارے کا پرواز کرتے ہی لینڈنگ گیئر ٹائر گر گیا۔

انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بوئنگ 747 ڈریم لفٹر طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی سیکنڈز بعد اس کا لینڈنگ گیئر ٹائر گرجاتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی سے اڑنے والے طیارے نے امریکا میں بحفاظت لینڈنگ کی۔ حکام کو طیارے کا لینڈنگ گیئر ٹائر رن وے سے مل گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.