بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرگودھا: رشتے سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا

پنجاب کے شہر سرگودھا میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے گھر میں داخل ہو کر لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

سرگودھا پولیس نےملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق تحصیل سلانوالی میں رستم علی نامی شخص نے محمد لطیف نامی شخص سے اُس کی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا۔

کراچی کے علاقے صدر میں تیزاب پھینکے جانے سے جھلسنے والا خرم احمد سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان گلزار احمد کا ڈرائیور نکلا۔

رشتے سے انکار پر رستم نے گھر میں داخل ہو کر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔

تیزاب گرنے سے لڑکی کا چہرہ بری طرح جھلس گیا، اسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.