بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سہ ملکی سیریز جیتنے پر محمد رضوان نے کیا کہا؟

قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اللّٰہ پاک کا شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں سہ ملکی سیریز میں چیمپئن بنایا۔

نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز جیتنے کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں محمد رضوان نے بابر اعظم، محمد نواز، حارث رؤف اور شاداب خان سمیت سب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے۔

سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے میچ کے پہلے ہی اوور میں کیوی بیٹر فن ایلن کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے ہرا کر سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی تھی، گرین شرٹس نے 164 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا تھا۔

محمد رضوان نے اس میچ میں 34 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.