بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بنگلادیشی بیٹر لٹن داس بیٹنگ ٹپس لینے بابر اعظم اور رضوان کے پاس پہنچ گئے

بنگلادیش کے بیٹر لٹن داس بیٹنگ ٹپس لینے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بیٹر محمد رضوان کے پاس پہنچ گئے۔

نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی سیریز کے آخری گروپ میچ کے بعد لٹن داس نے گراؤنڈ میں بابر اعظم اور محمد رضوان سے بیٹنگ ٹپس لیں۔

بابر اعظم نے بنگلادیشی بیٹر کو تلقین کی کہ اپنے حوالے سے جتنا کم سنو گے اعتماد برقرار رہے گا۔

بابر اعظم کا لٹن داس سے کہنا تھا کہ ایک آدھ بات بھی اپنے حوالے سے سنی اور آپ نے دھیان دیا تو نہ چاہتے ہوئے بھی شکوک و شبہات آجاتے ہیں۔

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی جگہ پر محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بنگلادیشی بیٹر لٹن داس نے محمد رضوان سے بھی سوالات پوچھے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہارڈ ورک کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں خود کو الگ کرو گے تو سب سے الگ نظر آؤ گے۔ 

واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.