بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں ڈینگی سے اموات 49 ہوگئیں، آج 381 نئے کیسز رپورٹ

سندھ میں رواں سال ڈینگی سے اموات کی تعداد 49 ہوگئی۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کراچی میں ڈینگی سے 44 افراد کا انتقال ہوا۔ 

محکمہ صحت کے مطابق میرپورخاص اور شہید بےنظیر آباد میں ڈینگی سے ایک، ایک مریضوں کا انتقال ہوا۔

 دریں اثنا محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 381 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

ان میں کراچی میں 272، حیدرآباد میں 71، میرپورخاص میں 28،  سکھر میں 8، لاڑکانہ اور شہید بےنظیرآباد میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.