بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ مشیر داخلہ پنجاب مقرر

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ پنجاب مقرر کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق عمر سرفراز چیمہ اطلاعات، جیل خانہ جات اور محکمہ داخلہ کے امور دیکھیں گے۔

اس سے قبل سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا تھا کہ عمران خان چاہتے تھے عمر سرفراز چیمہ صاحب کو وزارت داخلہ دی جائے۔

اپنے بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان کا حکم سر آنکھوں پر، اس لیے انہوں نے پنجاب کی وزارت داخلہ چھوڑ دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر خان حکم دیں گے تو وہ سیاست ہی چھوڑ دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.