بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان جیسے لوگوں سے اللّٰہ پاکستان کی حفاظت کرے، فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسے لوگوں سے اللّٰہ پاکستان کی حفاظت کرے،  لاس اینجلس سے ڈی چوک تک سب جانتا ہوں، آزادی کی جنگ ہماری جنگ ہے، یہ جنگ ایک قومی جذبے سے لڑیں گے۔

چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  عمران خان کی جنگ غلامی کی جنگ ہے، ہمارا مقابلہ ایک پاگل کے ساتھ ہے،  اس پاگل کی پشت پر امریکا، اسرائیل اور بھارت ہے، یہ ملک کو توڑنا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تم اپنی حقیقت کس سے چھپاؤ گے، معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔

مولانا  فضل الرحمان نے کہا کہ ایمل ولی، عمران خان کی ٹکر کا آدمی ہے، 2018 میں ہمارے ووٹ چرائے گئے، اس بار ایسا نہیں ہوگا، جس اسمبلی سے تم نکلے ہو کس منہ سے اس میں جانے کیلئے انتخابات کا ڈھونگ کر رہے ہو۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران قوم و ملک اور جمہوریت کے ساتھ مذاق کر رہا ہے، عمران خان دھرنے نہیں، مجرے کر رہے تھے، عمران خان کی آزادی کا نعرہ آوارگی ہے، ہم اس کی سیاست کا جنازہ پاکستان سے نکالیں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدالتوں نے ہمارے دعوے قبول کیے، ایوان صدر میں بیٹھے صدر نے کہہ دیا کوئی سازش نہیں ہوئی،  ان کا اپنا صدر کہتا ہے کہ عمران خان حواس باختہ ہے، پاگلوں کو ووٹ دینا ملک کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کو کس کے کہنے پر جام کیا، جس نے سی پیک کو جام کیا وہ امریکا کا ساتھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.