بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے برسبین پہنچ گئی

پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے برسبین پہنچ گئی، ورلڈ کپ سے قبل ٹیم وارم اپ میچز کھیلےگی۔

قومی کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ سے آکلینڈ اور پھر برسبین پہنچی، جہاں کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم 17 اکتوبر کو انگلینڈ، 19 اکتوبر کو افغانستان سے وارم اپ میچ کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں جیت سے پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل اچھا اعتماد ملا ہے

واضح رہے کہ قومی اسکواڈ 20 اکتوبر کو برسبین سے میلبرن پہنچے گا۔

یاد رہے کہ کپتان بابر اعظم ایک روز پہلے ہی آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.