بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کی ہائر کی گئی امریکی لابنگ فرم پاکستان کی ایٹمی طاقت کےخلاف ہے، مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستان تحریکِ انصاف کی ہائر کی گئی لابنگ فرم پاکستان کی ایٹمی طاقت کے خلاف ہے۔

مسلم لیگ ن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مصدق ملک کی خبر شیئر کردی گئی۔

مسلم لیگ ن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی لابنگ فرم وہی کر رہی ہے جو کرنے کے لیے اس کی خدمات لی گئی تھیں، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ یہ پاکستان پر براہ راست حملہ ہے۔

 واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا میں پی ٹی آئی کی جانب سے ہائر کی گئی لابنگ فرم پاکستان کی ایٹمی طاقت کےخلاف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.