بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی حکومت الیکشن چوری کرنے کے لیے زور لگا رہی ہے، پی ڈی ایم

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) خیبرپختون خوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت الیکشن چوری کرنے کے لیے زور لگا رہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے لیے انتخابی مہم نہیں چلائی، تحریک انصاف کو اپنی حیثیت کا پتہ چل چکا ہے۔

صوبائی ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے وزراء اور دیگر ماتحت اداروں کو الیکشن جیتنے کا ٹاسک دیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے 39 ہزار 293 پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہے، 22ہزار 507 کی نفری فراہم کر سکتے ہیں، 16ہزار 786 کی کمی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعیناتی کی گئی ہے، صوبائی حکومت الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرنا چاہتی ہے۔

عبدالجلیل جان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنوں پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعیناتی کا نوٹس لے، آئین اور قانون سے ماورا کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.