بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلوی شہر میلبورن میں ہونے والا پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

آسٹریلیا میں آج سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 23 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میلبورن میں مدمقابل ہوں گی۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار 23 اکتوبر کو میلبورن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلا جائے گا، افتتاحی میچ میں سری لنکا اور نمیبیا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

رپورٹس کے مطابق میلبورن میں جمعرات سے بارش کی پیش گوئی ہے، آسٹریلیا میں ان دنوں بارشوں سے تین ریاستیں متاثر ہیں اور موسم بھی سرد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.