بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایٹمی اثاثوں کو محفوظ رکھنے کے پاکستانی عزم و صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو محفوظ رکھنے کے پاکستانی عزم اور پاکستان کی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے۔ 

امریکی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن ہمیشہ سے محفوظ اور خوشحال پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ جاری طویل تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.