بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پر پولنگ کا میدان آج سجے گا

قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوگی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے31 پشاور، این اے 108فیصل آباد، این اے 118ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، این اے 237 ملیر کراچی اور این اے 239 کورنگی کراچی میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ضمنی انتخابات کا محتاط انداز سے انعقاد کیا جائے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں بھی ضمنی انتخاب ہوگا۔

مردان، چارسدہ، پشاور، ملتان اور فیصل آباد میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے بڑا مقابلہ متوقع ہے۔

این اے 22 مردان کی نشست پی ٹی آئی کے علی محمد خان کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، ضمنی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود اس حلقے سے امیدوار ہیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ کو خط میں کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی ماحول گرم ہے۔

اس نشست پر جے یو آئی کے مولانا قاسم اور جماعت اسلامی کے عبدالواسع عمران خان کے مد مقابل ہیں، یہاں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 184 ہے، حلقے میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر رہیں۔

این اے 24 چار سدہ کی نشست پی ٹی آئی کے امیدوار فضل محمد کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس حلقے سے بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

اے این پی کے ایمل ولی خان اور جماعت اسلامی کے مجیب الرحمان بھی اہم امیدوار ہیں۔ اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ 26 ہزار 862 ہے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 16 خواتین ووٹرز کی تعداد 235846 ہے۔ حلقے میں کل 384 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

این اے 157ملتان کی نشست  شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کے صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد خالی ہوئی تھی، زین قریشی ضمنی انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی 217 پر منتخب ہوگئے تھے۔

این اے 157 سے 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی اور پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ علی موسیٰ گیلانی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ تحریک لبیک کے امیدوار طاہر احمد اور پانچ دیگر آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ یہاں رجسٹر ووٹرز کی تعداد 462205 ہے۔

این اے 108فیصل آباد کی نشست پی ٹی آئی رکن اسمبلی فرخ حبیب کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی،  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان خود اس حلقے سے بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر عابد شیر علی پی ڈی ایم کے امیدوار کے طور پر عمران خان کے مد مقابل ہیں۔

حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 5 ہزار 186 ہے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 39 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 147 ہے۔

این اے 118 ننکانہ صاحب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حصہ لے رہے ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں پی ڈی ایم کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب ، ٹی ایل پی کے افضال احمد رضوی امیدوار ہیں۔

این اے 118 میں کل ووٹروں کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 810 ہے، جن میں  2 لاکھ 50 ہزار 871 مرد، ایک لاکھ 99 ہزار 939خواتین ووٹرز ہیں، حلقے میں  319 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

پشاور کے حلقہ این اے 31 کی نشست پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے شوکت علی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اس نشست پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء غلام احمد بلور سمیت 8 امیدوار مد مقابل ہیں۔

حلقے کی آبادی 8 لاکھ 56 ہزار 609 جبکہ ووٹروں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 180 ہے۔ مجموعی ووٹرز میں 2 لاکھ 62 ہزار 289 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 891 خواتین ہیں۔

حلقہ میں 265 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ 2013ء میں این اے 31 کو این اے 1 کہا جاتا تھا۔ 2018 میں نئی حلقہ بندیوں کے بعد اسے این اے 31 پشاور کا نام دیا گیا۔

پولنگ صبح 8 سے بغیر کسی وقفہ کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ رینجرز، ایف سی اور پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.