بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مستونگ: فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں حساس اداروں اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مبینہ دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی مستونگ کے نواحی علاقے اسپلنجی میں کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور 3 اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے کمین گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گرد زائرین اور فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.