بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی 6 نشستوں پر کامیابی، لندن میں PTI کارکنوں کا جشن

ضمنی الیکشن میں 6 نشستوں پر عمران خان کی کامیابی پر لندن میں ساؤتھ آل میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جشن منایا۔

صدر پی ٹی آئی ساؤتھ آل کا کہنا ہے کہ عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ انہیں نڈر لیڈر عمران خان چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے جیتے گی۔

کراچی، پشاور، ملتان، پشاور قومی اسمبلی کی 8اور…

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی 2 نشستوں پر فاتح رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.