بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وسیم اکرم نے T20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کس کو فیورٹ قرار دیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے رواں ماہ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے آسٹریلیا، پاکستان اور بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان، بھارت اور میزبان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ہو سکتی ہیں۔

سابق انگلش کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کو بزدل قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کا کوئی بھروسہ نہیں ہے وہ آئی سی سی کے ایونٹ میں کچھ بھی کر سکتی ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں، میں پاکستان، بھارت اور آسٹریلیا کو دیکھ رہا ہوں۔

سابق فاسٹ بولر نے یہ نہیں بتایا کہ سیمی فانئل میں چوتھی ٹیم کونسی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 اکتوبر کو میچ کھیلا جائے گا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.