اسلام آباد: ڈینگی سے ایک شخص کا انتقال، تعداد 6 ہوگئی
اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک اور شخص انتقال کر گیا، جس کے بعد رواں سال وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ روز ڈینگی کے 104 کیسز…
پاک انگلینڈ اور بھارت آسٹریلیا سیریز میں حیران کن مماثلت
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے ان دنوں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے دورے پر ہے۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں 7 اور آسٹریلیا کی ٹیم بھارت میں 3 میچز کھیلے گی، اب تک کھیلے گئے…
ڈان نیوز کی ہیڈ لائنز | 10 PM | اسحاق ڈار کی شہباز شریف کے ساتھ وطن واپسی کا امکان | ڈان نیوز
https://www.youtube.com/watch?v=0-Lp1TdQe2c
ہیپی ریٹائرمنٹ راجر فیڈرر، بابر اعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ٹینس پلیئر راجر فیڈرر کی ریٹائرمنٹ پر ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راجر فیڈرر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ عظیم شخصیت اور لیجنڈ ہیں، ہیپی…
کراچی: گھر میں گھسنے والا مبینہ چور مکینوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی میں ایک گھر میں گھسنے والا مبینہ چور مکینوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں واقع سموں گوٹھ کے قریب گھر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق مرنے والا…
مالی مشکلات: عماد شکیل بٹ اور مبشر علی قومی ہاکی ٹیم سے الگ
عماد شکیل بٹ اور مبشر علی پاکستان ہاکی ٹیم سے الگ ہو گئے۔دونوں کھلاڑیوں نے استعفیٰ ہاکی فیڈریشن کو بھیج دیا، دونوں کھلاڑی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے کیمپ سے بھی دستبردار ہو گئے۔عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ 2013ء سے قومی ہاکی ٹیم کا حصہ رہا…
کینسر اور پیپیلوما وائرس کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود نہیں: عذرا پیچوہو
وزیرِ صحت و بہبودِ آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ محکمۂ صحت سندھ کے پاس کینسر اور اس جیسی موذی بیماری پیپیلوما وائرس کا ڈیٹا موجود نہیں۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے جامعہ کراچی میں آئی سی سی بی ایس میں آئی پی وی ایس سمپوزیم کی…
DigiDeaf پاکستان: بہروں کی مدد کے لیے معذور سکینہ کا آغاز – BBC URDU
https://www.youtube.com/watch?v=rjYKOUAl_bQ
کراچی، لاہور ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ نہ ہوسکا
کراچی سے لاہور مسافر ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق سندھ میں متاثرہ ٹریک سے ابھی مکمل طور پر پانی نہیں اترا۔ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ پانی اترنے اور انسپیکشن کے بعد ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اسلام…
پشاور: سرکاری سستے آٹے کی تقسیم کے دوران دھکم پیل
پشاور کے علاقے گڑھی حمزہ میں سرکاری سستے آٹے کی تقسیم کے دوران دھکم پیل کے نتیجے میں بعض شہری نالے میں گر گئے۔چیئرمین خیبرپختونخوا فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمیں ضرورت کے حساب سے آٹا یا گندم نہیں مل رہی۔ آٹا تقسیم کی ذمہ داری…
پاک انگلینڈ سیریز، چوتھا T20 آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کی ملی جلی کارکردگی کے باوجود تماشائی سیریز میں زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور میچ کے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں۔ تیسرے میچ میں…
سندھ: سیلاب سے کئی متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار
سندھ میں سیلاب کو ایک ماہ ہونے کو ہیں تاہم اب تک کئی متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار ہیں، کسی کو ٹینٹ ملا اورنہ کسی کو راشن، کوئی بچوں کے علاج کے لیے پریشان تو کوئی ہیضے اور ملیریا کے ہاتھوں پریشان ہے۔ وارہ سے لے کر سیہون تک…
کینیڈا کے مشرقی علاقوں میں آندھی، طوفانی بارش
کینیڈا کے مشرقی علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارش کے سبب ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہیں۔ طوفان فی اونا سے نو وا اسکاٹیا، پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ، نیو برنسویک، نیو فاؤنڈ لینڈ اور کیوبیک کے میگ ڈالین آئی لینڈز…
کراچی: فائرنگ سے کار سوار، تشدد سے ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقے عوامی مرکز کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد کار میں موجود مقتول کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔مقتول کی شناخت 30 سال کے عفان کے نام سے ہوئی ہے، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح…
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی JUI کو حکومت میں شامل ہونے کی دعوت
وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام ف کو حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے، انہیں ان کی پارٹی پوزیشن کے مطابق وزارتیں دی جائیں گی، جے یو آئی کو کابینہ میں شامل کرنے پر بی اے پی سمیت اتحادیوں میں کوئی اختلاف…
اتر پردیش میں بارشیں، حادثات میں 13 افراد ہلاک
بھارتی دارالحکومت دلی اور ریاست اتر پردیش میں بارشوں کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، ٹریفک متاثر جبکہ نظامِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ اتر پردیش میں بارش کے باعث حادثات کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔بھارتی ریاست اتر…
مداحوں کو تھوڑا صبر کرنا چاہیے، شان مسعود
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود کا کہنا ہے کہ مداحوں کو تھوڑا صبر کرنا چاہیے۔ پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں 66 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے والے شان مسعود نے جیو نیوز سے گفتگو کی۔شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی…
حارث رؤف کا بہت بڑا فین ہوں، انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ
انگلینڈ ٹیم کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کا بہت بڑا فین ہوں، اُن کی اور محمد حسنین کی بولنگ دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی 63 رنز سے جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے…
شام: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک
شام کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک ہوگئے، کشتی کے 20 مسافروں کو بچا لیا گیا۔کشتی کے بچ جانے والے مسافروں کے مطابق لبنان سے آنے والی کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 120 سے 150 تک مسافر سوار تھے۔لبنانی حکام کا…
سندھ حکومت ڈینگی کیخلاف مؤثر اقدامات کرے، ایم کیو ایم
ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی نے سندھ حکومت سے فوری طور پر ڈینگی کیخلاف مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ارکان اسمبلی ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے ناقص اقدامات اور عدم دلچسپی کے سبب پورا کراچی ڈینگی وائرس سے…