جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سیکریٹری بی سی سی آئی کے اعلان پر نجم سیٹھی کا طنز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور سیکریٹری بی سی سی آئی کے اعلان پر طنز کردیا۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جے شاہ نے یک طرفہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ شیڈول کا…

ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر 9 جنوری کو فیصلہ سنایا جائے گا

 اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن  محفوظ فیصلہ 9 جنوری کو سنائے گا۔الیکشن کمیشن  نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کردیا۔اسحاق ڈار کو 9 جنوری کو الیکشن کمیشن میں طلب کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ…

کیا پنجاب حکومت عمران خان پر حملہ کرنے والے کو پکڑ نہیں سکتی؟ مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کیا پنجاب حکومت عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کو پکڑ نہیں سکتی؟ پی ٹی آئی چیئرمین کے خطاب پر ردِ عمل  دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے چار سال ملک کا بیڑا غرق کیا، بے…

شہزادہ ہیری کی کتاب کی اشاعت رکوانے کیلئے برطانوی شاہی خاندان کی کوششیں ناکام

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کی کتاب کی اشاعت رکوانے کیلئے شاہی خاندان کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔لندن سے برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کی سوانح عمری اگلے ہفتے منظرِ عام پر آ رہی ہے۔ شہزادہ ہیری کے کتاب…

پونے ٹی ٹوئٹی: سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیدی

پونے میں سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد 16 رنز سے شکست دے دی۔ سیریز میں واپسی کے لیے مارو یا مرجاؤ کی صورت اختیار کرنے والے اس میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 206…

اچانک سی ڈی اے کو کیس یاد آگیا اور وارنٹ جاری کر دیا، بیرسٹر سیف

معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف  نے اپنے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ یہ کئی سال پرانا اور مردہ کیس ہے، اچانک سی ڈی اے کو کیس یاد آگیا اور وارنٹ جاری کر دیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ…

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔جدہ سے سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق مملکت کے علاقے طریف میں درجہ حرارت صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ القریات میں 2، عرعر اور سکاکا 4، حائل میں درجہ حرارت 5 ڈگری ریکارڈ کیا…

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اہلیہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے سیاست میں حصہ لینے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔جنید صفدر اپنی اہلیہ عائشہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔ اس موقع پر جنید صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان واپسی کا مقصد سیاست میں حصہ…

ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے انضمام کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہوگیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے انضمام کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہوگیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری دونوں جماعتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے لگے۔ذرائع نے جیونیوز کوبتایا کہ پی ایس پی چیئرمین…

وزیراعظم کا برآمدات میں کمی کا نوٹس ، نوید قمر کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد:وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے برآمدات میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کی سربراہی میںچھ رکنی کمیٹی بنادی ہے۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے درآمدات میں اضافہ…

بلدیاتی انتخابات کی یقین دہانی پر جماعت اسلامی کا دھرنا ختم، 8 جنوری کو باغ جناح میں تاریخی جلسہ…

کراچی: جماعت اسلامی کی جانب سے ایوان صدر روڈ پر جاری دھرنا صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی آمد اور ان کی جانب سے 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور الیکشن کمیشن میں دی گئی درخواستوں کو واپس لینے کی…

مسجد اقصیٰ مسلمانوں اور یہودیوں دونوں کے لیے اہم کیوں؟

مسجد اقصیٰ مسلمانوں اور یہودیوں دونوں کے لیے اہم کیوں؟مضمون کی تفصیلمصنف, دیپک منڈلعہدہ, بی بی سی نامہ نگار11 منٹ قبل،تصویر کا ذریعہAFPاسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی حلف برداری کے ایک ہفتے کے اندر ہی ملک کے قومی سلامتی کے وزیر اور

امریکا: قتل کے ملزم کو ٹوائلٹ استعمال کروانے کیلئے ایئرپورٹ خالی کروا دیا گیا

امریکی ریاست الینوائے میں قتل کے ملزم کو ٹوائلٹ استعمال کروانے کیلئے ایئرپورٹ خالی کروا دیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق الینوائے کے ولرڈ ایئرپورٹ کو اس لئے خالی کروایا گیا کہ قتل کے ملزم برائن کوہبرگر کو ٹوائلٹ جانا تھا۔سوشل میڈیا پر ملزم…

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 28 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر 28 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 30 دسمبر 2022 تک 11 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے۔اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 24 کروڑ 54…

قوم کی شناخت کا مسئلہ ہے، اسی لیے بات کرنے آئے ہیں، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ قوم کی شناخت کا مسئلہ ہے، اسی لیے بات کرنے آئے ہیں۔آفاق احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں، یہ پوری…

مجھ پر حملے میں 3 شوٹر ملوث تھے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر قاتلانہ حملے میں تین شوٹر ملوث تھے، ایک نوید، دوسرا جو اوپرسے فائرنگ کر رہا تھا، معظم کو کہیں دور سے آکر گولی لگتی ہے، وہ گولی نوید کیلئے تھی مگر معظم سامنے…

پی ایس ایکس: کاروباری حجم ہفتے کی کم ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، تاہم کاروباری حجم ہفتے کی کم ترین سطح پر رہا۔ اسٹاک ایکسچینج میں آج 11 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3 ارب 9 کروڑ روپے رہی۔واضح رہے کہ نئے سال کے پہلے…

ایک سال میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 12 ارب 46 کروڑ ڈالر کی کمی

ایک سال میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 12 ارب 46 کروڑ ڈالر کی بڑی کمی ہوگئی۔ دسمبر 2021 کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 88 کروڑ ڈالر تھے، تاہم دسمبر 2022 کا اختتام 11 ارب 42 کروڑ ڈالر کے ملکی زرمبادلہ ذخائر پر ہوا۔ واضح رہے کہ ایک…

فلپائن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بھارت کا کبڈی کوچ ہلاک

بھارتی پنجاب کے علاقے موگا سے تعلق رکھنے والا 43 سالہ کبڈی کوچ گرپیت سنگھ گِندرو فلپائن میں مارا گیا۔گرپیت 4 سال قبل روزگار کیلئے منیلا گیا تھا، اسے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا۔منیلا پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت…