پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ 

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ نے رینجرز کی پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کو مزید بڑھانے کی ہدایت جاری کردی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کے دوران آئی جی خیبرپختونخوا پولیس سے متعدد سوالات پوچھ لیے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز نے اہم مقامات پر اہلکار تعینات اور سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

ڈی جی رینجرز نے مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر تمام مذہبی مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

رینجرز کو پولیس کے ساتھ مل کر مشتبہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے سیکٹر کمانڈرز کو ہدایات جاری کر دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.