پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

لاہور، ماحولیاتی نمونوں میں دوسری بار پولیو وائرس کی تصدیق

قومی ادارہ برائے صحت نے لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں دوسری بار پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔

قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے مطابق 16 جنوری کو ملتان روڈ کے علاقے میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا۔

سیوریج کے پانی میں پایا جانے والا پولیو وائرس جنوبی وزیرستان سے آیا۔

اس سے پہلے 2 جنوری کو گلشنِ راوی لاہور سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اس سال ابھی تک پولیو کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.