پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

ملک میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل

ملک بھر میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع سےگزرنے والی این 50 اور این 25 ہائی ویز شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں، متعدد رابطہ سڑکیں بند اور سڑکوں پر برف ہی برف ہے۔

شمالی بلوچستان میں رات سے بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

خیبر پختونخوا میں برف باری کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.