عمران خان نے پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کردی، شیری رحمٰن
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھونس دھمکی اور بلیک میلنگ کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کر دی ہے۔سماجی رابطے کی…
رحیم یار خان کے کچے کے ڈاکو خوف کی علامت بن گئے
رحیم یارخان کے کچے کے ڈاکو خوف کی علامت بن گئے، 14مغویوں کو اب تک بازیاب نہ کرایا جا سکا۔پولیس نے کہا ہے کہ جدید اسلحہ نہیں، نہ ہی ڈاکوؤں کے بارے مکمل معلومات ہیں۔چنیوٹ کے 9 ڈھولچیوں سمیت 14 مغویوں کے اہل خانہ ذہنی اذیت سے دوچار…
ڈیلس کی معروف ادبی شخصیت امین ترمذی انتقال کر گئے
امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کی معروف ادبی شخصیت امین ترمذی 78 سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے، انہیں آج سپردِ خاک کیا جائے گا۔امین ترمذی کی نمازِ جنازہ آج ساؤتھ آرلنگٹن کی مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کو آج سہ پہر ساؤتھ…
ایک پاگل اقتدار میں آنے کیلئے بے چین ہے، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ کرسی کے لیے ایک پاگل اقتدار میں آنے کے لیے بے چین ہے۔ شازیہ مری نے خان گڑھ میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بےنظیر ڈائنامک رجسٹری سینٹر کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر…
اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کیا ہیں؟
اسلام آباد میں سبزیوں، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر شہریوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد میں آلو 49، پیاز 162، لہسن 500 اور ٹماٹر 55 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔دارالحکومت میں سبز مرچ 99، شملہ مرچ 100 اور…
کمشنر کراچی کی جانب سے اشیا خوردونوش کی قیمتوں کی فہرست جاری
کمشنر کراچی کی جانب سے اشیا خوردونوش کی قیمتوں کی فہرست جاری کردی گئی۔فہرست کے مطابق آلو درجہ اول 36 اور درجہ دوم 25 روپے کلو فروخت کیا جائے۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق پیاز بڑی 113 اور چھوٹی پیاز 83 روپے کلو…
تحریک انصاف کا آج سے پنجاب انتخابات کی الیکشن مہم کے آغاز کا اعلان
تحریک انصاف نے آج سے پنجاب انتخابات کی الیکشن مہم کے آغاز کا اعلان کردیا۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج سے پنجاب انتخابات کی الیکشن مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر فواد چوہدری نے پیغام جاری کیا کہ آج عمران خان اپنا…
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی غریب ممالک کیخلاف امیر ممالک کے حربوں کی مذمت
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غریب ممالک کے خلاف امیر ممالک کے حربوں کی مذمت کی ہے۔قطر میں 46 کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ امیر ممالک اور توانائی کمپنیاں غریب ممالک کو شرح سود…
صدر نے خود ہی پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا، گورنر کے پی کا شکوہ
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے خود ہی پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ایک بیان میں غلام علی نے کہا کہ اعلان سے قبل صدر متفقہ تاریخ کے لیے بلا لیتے تو مثبت پیغام جاتا۔انہوں نے کہا کہ…
وزیراعظم شہباز شریف کل 2 روز کیلئے قطر روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف کل 2 روز کے لیے قطر روانہ ہوں گے۔دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل قطر روانہ ہوں گے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم امیر قطر کی دعوت پر قطر کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم اقوام…
ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ پہلے نمبر پر آگیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ پہلے نمبر پر آگیا۔انگلینڈ نے بنگلادیش کو دوسرے ون ڈے میں ہرا کر دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کی۔نیوزی لینڈ دوسرے، بھارت تیسرے اور پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر…
مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا۔مریم نواز کی زیرصدارت گوجرانوالہ میں پارلیمینٹرینز اور تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ آصف،…
ٹکٹوں کی تقسیم، عمران خان نے لاہور سے امیدواروں کو فائنل کر دیا
پنجاب میں پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے چیئرمین عمران خان نے لاہور سے امیدواروں کو فائنل کر دیا۔ذرائع کے مطابق حماد اظہر پی پی 125 جھنگ سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی 148 سے عبدالکریم، پی پی 149 مہر…
عرفان خان کی چھکا لگانے کی کوشش، حسن علی نے عین موقع پر پانی پھیر دیا
پاکستان سپر لیگ کے میچ میں حسن علی کا جنوبی افریقی کھلاڑی کے ساتھ پارٹنرشپ کیچ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔پی ایس ایل سیزن 8 کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے کراچی کنگز کے عرفان خان کی محنت پر عین موقع پر پانی…
اللّٰہ رحم کرے ملک پر بہت مشکل وقت ہے، مفتاح اسماعیل
سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے ملک میں معیشت کی بحالی کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ رحم کرے ملک پر بہت مشکل وقت ہے۔سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی، اس دوران ایک صحافی نے معیشت کی بحالی سے متعلق سوال…
ضروری ہے جتنے بھی لوگ کراچی میں بستے ہیں خود کو شمارکرائیں، نسرین جلیل
ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی رہنما نسرین جلیل نے کراچی کے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ضروری ہے جتنے بھی لوگ کراچی میں بستے ہیں خود کو شمار کرائیں۔نسرین جلیل نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ منصوبہ بندی اور وسائل کا انحصار آبادی پر ہے۔انہوں نے…
بورے والا: دہلی ملتان روڈ پر حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی
دہلی ملتان روڈ پر چک نمبر 163 ای بی کے قریب کیری ڈبہ اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بورے والا کے ایک ہی بدقسمت خاندان کے 7 افراد پاکپتن بابا فرید کے دربار پر…
کراچی، کورنگی میں پانی چور مافیا کیخلاف 2 کارروائیاں
کراچی واٹر بورڈ کے اینٹی تھیفٹ سیل نے کورنگی میں کارروائیاں کر کے 2 غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس ختم کردیے۔کورنگی اللّٰہ والا ٹاؤن میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ پر کارروائی کر کے ٹینکرز اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ دوسری کارروائی کے دوران زمان…
گزشتہ برس کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں ہوشربا اضافہ
پیرس: ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی اب تک کی سب سے زیادہ مقدارریکارڈ کی گئی ہے۔یہ مقدار 1900 سے شروع ہونےو الی ریکارڈنگ میں اب تک کی سب سے زیادہ مقدار ہے۔
بین الاقوامی…
وِویک راماسوامی: ارب پتی انڈین نژاد شہری جو امریکہ کے صدر بننا چاہتے ہیں
وِویک راماسوامی: ارب پتی انڈین نژاد شہری جو امریکہ کے صدر بننا چاہتے ہیں،تصویر کا ذریعہVIVEK2024.COM2 گھنٹے قبلامریکہ میں آئندہ صدارتی انتخاب کے لیے ریپبلیکن پارٹی کے جو کئی صدارتی امیدوار اب تک سامنے آئے ہیں ان میں سے دو بھارتی نژاد…