جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

سونا اضافے کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے تولہ ہوگیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں گزشتہ روز فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 3 ہزار 500 روپے تھا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، یوں قیمت 1 لاکھ 75 ہزار 68 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں 10 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 1 ہزار 936 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.