جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

زمان پارک میں دیکھ لیا کہ سسلین مافیا اور گاڈ فادر کیا ہوتا ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں دیکھ لیا کہ سسلین مافیا اور گاڈ فادر کیا ہوتا ہے، جو حرکتیں چار پانچ دن سے ہو رہی ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھیں۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پہلے سیاہ کو سفید کرنے والے سہولت کار موجود تھے، جو کچھ 2014 سے ہو رہا ہے وہ آج سہولت کار نہ ہونے کی وجہ سے سامنے آرہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جدوجہد، قربانیوں سے پہچانی جاتی ہیں، سیاسی رہنما جلا وطنی، جیلیں، کوڑے برداشت کرتے ہیں، ایک انسان اپنے آپ کو سیاسی لیڈر کہتا ہے، اس انسان نے پانچ روز سے لاہور میں تماشا کیے رکھا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اداروں کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا گیا، قانون کے سامنے پیش ہونے سے بچنے کیلئے دھاوا بولا گیا، پانچ سال سہولت کار رہے اس کی تمام چیزیں چھپی ہوئی تھیں، جسٹس کھوسہ نے نواز شریف کو شرمناک القابات سے نوازا، جسٹس کھوسہ کے کہنے پر عمران خان نواز شریف کے خلاف پانامہ میں درخواست لایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پکڑنا 5 منٹ سے زیادہ کا کام نہیں، کچے کے علاقے میں جو ہو رہا ہے اور زمان پارک میں جو ہو رہا اس میں کیا فرق ہے، کچے کے علاقے کے مناظر اور زمان پارک کے مناظر ایک جیسے ہیں، زمان پارک میں بیٹھا شخص کالعدم تنظیموں کے سہارے ریاست پر حملہ آور ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ شخص اب امریکا سے معافیاں مانگ رہا ہے، زلمے خلیل زاد کو یہ حق کس نے دیا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بولے،  زلمے خلیل زاد اس وقت کیوں خاموش تھے جب عمران کے دور میں صحافیوں پر تشدد ہوا، ان کے دور میں جو ان کے خلاف آواز اٹھاتا تھا اسے عبرت کا نشان بنا دیا جاتا تھا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اس کے پلے سوائے غندہ گردی کے، پاکستان کے حالات خراب کرنے کیا کیا تھا؟ عالمی میڈیا کو انٹرویوز میں جھوٹ بول رہا  ہے کہ میرے پاس ضمانت ہے، ضمانت تھی تو انڈر ٹیکنگ کیوں دے رہا ہے، ٹیرین کیس جھوٹا ہے، فارن فنڈنگ کیس جھوٹا ہے؟ جاؤ کہہ دو یہ میری بیٹی نہیں، فارن فنڈنگ نہیں لی، یہ تمام کیسز میں ایک انڈر ٹیکنگ دے کہ عدالت میں  پیش ہوں گا، اگر یہ ایسی انڈرٹیکنگ دے تو میں کہوں گی کہ اسے گرفتار نہیں کرو۔

مریم نواز نے کہا کہ سیاسی جماعت کا سربراہ لیڈ کرتا ہے لوگ پیچھے ہوتے ہیں، پہلے لانگ مارچ میں کے پی سے سیکیورٹی فورسز کو لایا، آج گلگت بلتستان کی پولیس کو لا کر پنجاب پولیس کے مقابلے میں کھڑا کیا، کالعدم تنظیموں کے لوگوں کو زمان پارک میں رہائش دی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.