جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

صدر مملکت کو وفاقی محتسب نے سالانہ رپورٹ پیش کردی، 1 لاکھ 57 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے 2022ء کی سالانہ رپورٹ پیش کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی محتسب کو 2022ء میں 1 لاکھ 64 ہزار 174 شکایات موصول ہوئیں، جن میں 1 لاکھ 57 ہزار 770 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

صدر مملکت نے ٹیکس دہندگان کو ریلیف پہنچانے میں ٹیکس محتسب کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ حکومتی اہلکاروں کی زیادتیوں اور ناانصافیوں کے شکار لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب جدید آئی سی ٹی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی رسائی میں اضافہ کریں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ میڈیا کے ذریعے وفاقی محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پیدا کریں۔

وفاقی محتسب نے صدر مملکت کو بتایا کہ شکایات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ وفاقی محتسب پر عوام کے اعتماد کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن شکایات کی وصولی میں 97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اپنی رسائی اور استعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مگر مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.