جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

فواد چوہدری نےحکومت کو ایک قدم آگے بڑھانے کا کہہ دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت کو ایک قدم آگے بڑھانے کا کہہ دیا۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بات چیت کے عمل کو بیان سے آگے بڑھائیں، سیاسی جماعتوں کو ملنے کی تاریخ اور مقام دیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ روز بیان دے رہے ہیں کہ مل کر بیٹھیں اور مسائل کا حل کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بات چیت کا کہا ہے اس عمل کو بیان سے آگے بڑھائیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان پہلے ہی مذاکرات کی حمایت کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.