جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری بین الاقوامی دورے کے بعد کراچی پہنچ گئے

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ بین الاقوامی دورے کے بعد کراچی پہنچ گئے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری 14 مارچ کو خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے لندن گئے تھے۔

وہ 15 مارچ کو لندن سے موریطانیہ کے دارالحکومت نواکشوٹ پہنچے جہاں انہوں نے وزرائے خارجہ کونسل کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔

اجلاس میں سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ، اسلامی سربراہی کانفرنس کے سربراہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی شریک تھے۔

اس روز اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا پہلا عالمی دن منایا۔

اس موقع پر اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری نے کی۔

بلاول بھٹو زرداری خصوصی پرواز سے نواشکوٹ سے براستہ انقرہ آج دوپہر 12 بجے کراچی پہنچے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.