جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 172 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے ایلیمنیٹر 2 میں پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر171 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کےلیے 172 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی پشاور زلمی کے آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹر صائم ایوب تھے، جو دوسرے اوور کی تیسری گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

5 گیندوں پر 9 رنز بنانے والے صائم ایوب کو زمان خان نے بولڈ کیا۔

دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور محمد حارث نے 89 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے کئی دلکش اسٹروکس لگائے۔

بابر اعظم نے اس دوران پی ایس ایل میں 500 سے زائد رنز بنانے کے ساتھ محمد رضوان سے ایونٹ کے دوران زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی چھین لیا۔

بابر اعظم 36 گیندوں پر 42 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے اس دوران 7 چوکے لگائے، اس طرح وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ 64 چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔

کپتان کے پویلین لوٹ جانے کے بعد بھی محمد حارث نے اپنی اننگز آگے بڑھائی اور 54 گیندوں پر 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ٹام کوہلر صفر، عامر اجمل 1 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ بھونوکا راجا پاسکا 25 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان اور راشد خان نے 2،2 جبکہ کپتان شاہین آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے ایونٹ کے ڈو اینڈ ڈائی میچ کی ٹاس کےلیے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی میدان میں اترے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ ہم بھی اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔

انہوں نے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، اسپنرز کو مدد ملے گی، ہدف حاصل کرنے کی کوشش کو آج کامیاب کریں گے۔

پشاور زلمی کی طرف سے بابر اعظم، صائم ایوب، محمد حارث، حسیب اللّٰہ، ٹام کوہلر، بھانوکا راجاپاسکا، عامر جمال، عظمت اللّٰہ عمر زئی، وہاب ریاض، مجیب الرحمان اور سلمان ارشاد میدان میں اترے ہیں۔

دوسری طرف شاہین شاہ آفریدی نے فخر زمان ، مرزا بیگ ، عبداللّٰہ شفیق، سیم بیلنگس، احسن حفیظ، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث روف اور زمان خان کو لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں شامل کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.