جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

عدالت نے پولیس کو قانون کے مطابق تفتیش کیلئے رسائی کی اجازت دے دی

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کی 14 اور 15 مارچ کے واقعات پر تفتیش کیلئے رسائی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس کو قانون کے مطابق تفتیش کیلئے رسائی کی اجازت دے دی۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ ایس ایس پی زیادہ فورس نہیں لے کر جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ نان کرکٹ سینچری ہوگی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ کیا میں تفتیش کو کنٹرول کر سکتا ہوں؟

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ مقدمے کا تفتیشی جا کر تفتیش کر لے۔

عدالت نے کہا کہ قانون کہتا ہے سمن بھیجے جس کی تعمیل نہیں ہوتی، تاثر جاتا ہے کہ ریاست کی رٹ نہیں ہے، ایسی پرابلم دوبارہ نہ ہو۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے تو نام میں ہی انصاف ہے، مجھے 18 مارچ کا پتہ تھا، یہ پہلے لینے آ گئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ پر بھی کیس ہے، اس کا کیا ہوا؟ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ وہ کیس جب میرے پاس ہوگا تو دیکھیں گے، میں پولیس آپریشن والی درخواست بھی نمٹا رہا ہوں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ اس میں یہی ہدایات ہوں گی کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.