جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

خبردار کرتا ہوں عمران نیازی معیشت دشمن ایجنڈے سے باز آجائے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی غیر ملکی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پارلیمانی نظام جمہوریت پر حملےکی تیاریاں کر رہا ہے، خبردار کرتا ہوں عمران نیازی معیشت دشمن ایجنڈے سے باز آجائے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ملکی…

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوا، نوجوان بلال این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم تھا، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے…

اپریل کے بعد سے پی ٹی آئی کے کسی رکن کو تنخواہ نہیں ملی، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپریل کے بعد سے پی ٹی آئی کے کسی رکن کو تنخواہ نہیں ملی، اب شبہ ہے کہ ہمارے نام پر تنخواہیں نکال کر حکومتی ارکان خود نہ کھاگئے ہوں۔لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ…

پی ایم سی جیل میں قیدیوں کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد کرے گا

وزیر صحت قادر پٹیل کی ہدایت پر پی ایم سی جیل میں موجود قیدیوں کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد کرے گا۔اس سلسلے میں پاکستان میڈیکل کمیشن نے تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو اگلے سال سے جیلوں میں MDCAT امتحان منعقد کرنے کی…

عمران خان کےخلاف فوجداری کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرلی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اثاثوں میں…

روانڈا کی پاکستانی کمیونٹی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، چیئرمین سینیٹ کمیٹی ایف آئی اے پر برہم

روانڈا میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایف آئی اے کی ہراسگی کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چئیرمین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ روانڈا میں پاکستانی کمیونٹی نے کہا کہ انہیں ویزا آن…

اسپیکر کو استعفوں کی تصدیق کیلئے خط لکھ دیا، شاہ محمودقریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسپیکر کو پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کیلئے خط لکھ دیا ہے، اسپیکر چاہیں سب کو ایک ساتھ بلائیں یا ایک ایک کرکے بلائیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود…

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی، ایک لاکھ ٹن تک چینی برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر 15 روز بعد پاکستان سے چینی برآمد کی…

ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 71 ہزار 400 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے اضافے سے ایک…

تھائی لینڈ کی شہزادی بےہوش ہوگئیں، ہیلی کاپٹر سے بینکاک لایا گیا

تھائی لینڈ کی شہزادی دل میں تکلیف کے باعث بےہوش ہوگئیں، انہیں بذریعہ فضائی ایمبولینس بینکاک کے اسپتال لایا گیا۔شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہزادی بجراکیتی بدھ کی شام ملک کے شمال میں واقع علاقے میں عسکری ٹریننگ سیشن میں شریک…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 557 پوائنٹس کی بڑی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 557 پوائنٹس کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 41 ہزار 179 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار…

امن کیلئے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات ضروری ہیں، فاروق عبداللّٰہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ امن کیلئے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات ضروری ہیں۔ نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات میں بہتری کے بغیر بھارت میں امن…

بابر کی موجودگی سے پشاور زلمی کو فائدہ ہوگا، انضمام الحق

پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی موجودگی سے پشاور زلمی کو فائدہ ہوگا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے لیے ڈرافٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام کا کہنا تھا کہ بابر اعظم صرف پاکستان ہی نہیں دنیا کا بڑا…

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے 10 لاکھ پاؤنڈ کیسے کمائے؟

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد 10 لاکھ پاؤنڈ کما لیے۔برطانوی پارلیمینٹیرنز کے سرکاری رجسٹر کے مطابق بورس جانسن نے تقاریر کرنے کا معاوضہ وصول کیا جس سے ان کی آمدنی ہوئی۔اپنے انداز خطابت کی وجہ سے…

260 افراد کی المناک موت کا سبب بنی بلدیہ فیکٹری کو مسمار کرنے کا کام شروع

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں لگ بھگ 260 افراد کی المناک موت کا سبب بننے والی بلدیہ فیکٹری کی سوختہ عمارت کو سانحہ کے 10 سال بعد مسمار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ضلع کیماڑی پولیس کے مطابق اس سلسلے میں بلدیہ فیکٹری مالکان یا متعلقین کی…

آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ اس بار پی ایس ایل کتنا بڑا ہونے والا ہے، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ اس بار پی ایس ایل کتنا بڑا ہونے والا ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے سلسلے میں ہونے والے ڈرافٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ…