اتوار 14؍ذیقعد 1444ھ4؍جون 2023ء

ورلڈ کپ کے لیے تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا، نسیم شاہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے، کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ بھی مفید ثابت ہوگا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ پوری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو میچ جتواؤں۔

نسیم شاہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کے لیے آج انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے پورے سیزن کے لیے کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ نہیں کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.