اتوار 14؍ذیقعد 1444ھ4؍جون 2023ء

حافظ آباد اور گوجرانوالہ سے 3 شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل

سابق صدر آصف علی زرداری کے دورۂ لاہور کے دوران پنجاب کی کئی اہم شخصیات پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئی ہیں۔

حافظ آباد سے چوہدری انصر جبکہ گوجرانوالہ سے علی اشرف اور چوہدری حارث میراں پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

تینوں شخصیات نے آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں آصف زرداری سے سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.