اتوار 14؍ذیقعد 1444ھ4؍جون 2023ء

ملتان، جہانیاں اور راجن پور میں تیز ہوا کے ساتھ بارش

جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں ملتان، جہانیاں اور راجن پور میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

کوہلو میں بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہے گا۔

لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، سیالکوٹ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ظفروال، جہانیاں، حافظ آباد سمیت مختلف شہروں میں آندھی، موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق مئی کے مہینے میں ملک میں معمول سے 127 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔

63 سال میں رواں سال مئی دوسرا زائد بارش کا مہینہ رہا، مئی میں ایک دن میں سب سے زیادہ 80 ملی میٹر بارش حافظ آباد میں 5 مئی کو ہوئی۔

مئی میں دن کا درجہ حرارت معمول کے اوسط سے تقریباً ایک ڈگری سینٹی گریڈ کم رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.