جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سپریم کورٹ کے حکم پر بحالی کے بعد سندھ پولیس میں ہوں، اعجاز ترین

پولیس میں جعل سازی کے انوکھے کیس کے حوالے سے خبروں میں نشانہ بننے والے پولیس افسر اعجاز احمد ترین نے کہا ہے کہ انہیں سپریم کورٹ کے حکم پر بطور انسپکٹر بحال کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی کورنگی انویسٹی گیشن ابریز عباسی کو اضافی چارج دے دیا…

میاں صاحب آپ الیکشن کیوں نہیں کرانا چاہتے ہیں؟ خورشید شاہ

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب آپ کو پیپلز پارٹی پھر سپورٹ کرے گی آپ کو کچھ نہیں ہوگا، اگر آپ کو حکومت کرنے کےلیے آنا ہے تو ہم حکومت دیں گے الیکشن تو کروائیں۔ میاں…

ورلڈ بینک کی پاکستان کو معاشی اصلاحات سے متعلق نئی ہدایات

ورلڈ بینک نے پاکستان کو معاشی اصلاحات سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں۔ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھائے اور زراعت پر ٹیکس لگائے۔ہدایات میں کہا گیا کہ پاکستان پراپرٹی سیکٹر اور انکم ٹیکس وصولی میں اصلاحات…

سفارتکاروں کو بھارت سے نکالنے کا سوال، ٹروڈو کا جواب دینے سے انکار

کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ اپنے سفارتی تنازع کو بڑی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اس کے حل کے لئے ذمہ داری اور تعمیری انداز میں کوششیں کر رہے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا کہ کیا…

اسرائیل سے تعلقات قائم کرنا ہاری ہوئی شرط کے مترادف ہے، ایران

عرب ممالک کے اسرائیل سےتعلقات پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنا ہاری ہوئی شرط کے مترادف ہے۔تہران سے جاری اپنے بیان ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات کے خواہاں ملک ہارے ہوئے گھوڑے پر شرط لگا…

ن لیگی کارکنوں نے کمر کس لی ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنوں نے کمر کس لی ہے، 21 اکتوبر کو پورا پاکستان خوشحالی کا استقبال کرے گا۔ن لیگی رہنما پرویز رشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، خیبر…

چیف سلیکٹر انضمام الحق کل بھارت روانہ ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کل بھارت روانہ ہوں گے۔ذرائع پی سی بی کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق پاکستانی اسکواڈ سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر قومی ٹیم کے ورلڈ کپ میں کھیلنے سے…

ایران ابراہم معاہدے پر عمل درآمد سے نہیں روک سکتا، اسرائیلی وزیراعظم

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے بیان پر اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کا ردعمل آگیا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ایران ابراہم معاہدے پر عمل درآمد سے نہیں روک سکتا۔اسرائیلی وزیر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ ایران خطے…

ابراہیم خٹک کے ویڈیو بیان پر عاطف خان کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک کے صاحبزادے ابراہیم خٹک کے بیان پر سابق صوبائی وزیر عاطف خان نے ردعمل دیدیا۔ابراہیم خٹک نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نےکہا تھا نگراں حکومت میں بھی کام ہوں گےاور وعدہ پورا…

وارم اپ میچ: افغانستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ جواب میں افغانستان نے تبدیل شدہ 257 رنز کا ہدف 39ویں اوور میں حاصل کرلیا، رحمان اللّٰہ گرباز نے 119رنز اسکور کیے، رحمت شاہ نے 93 رنز…

کینیڈین پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلا سیاہ فام اسپیکر منتخب

کینیڈین پارلیمنٹ نے اپنی تاریخ میں پہلا سیاہ فام اسپیکر منتخب کر لیا۔ لبرل پارٹی آف کینیڈا کے رکنِ پارلیمنٹ گریگ فرگس خفیہ رائے شماری کے نتیجے میں کینیڈا کے 38ویں اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔ یہ عہدہ سابق اسپیکر انتھونی روٹا کے استعفیٰ کے بعد…

عوام کی عدالت سے خوفزدہ لوگ الیکشن سے فرار چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت سے خوفزدہ لوگ انتخابات سے فرار چاہتے ہیں۔ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کبھی حلقہ بندیاں کبھی سردی کا بہانہ تو کبھی معیشت کا راگ جاری ہے۔انہوں نے…

ایشین گیمز میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ دراز ہوگیا

ایشین گیمز میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ دراز ہوگیا، بیڈ منٹن میں قومی پلیئرز کا سفر اختتام پذیر ہوا تو باکسنگ کے 51 کے جی کلاس کے کوارٹر فائنل میں زوہیب رشید کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گیمز کے بیڈمنٹن ایونٹ میں مینز سنگلز،…

ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔نگراں…

پشاور میں سرکاری محکمے بجلی بلوں کے بقایا جات ادا کردیں، پیسکو

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے کہا ہے کہ سرکاری محکمے بجلی بلوں کے بقایا جات ادا کریں۔پیسکو نے نادہندہ محکموں اور اداروں سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو خط بھیج دیا، جس میں کہا گیا کہ کارروائی کی تو خیبر پختونخوا حکومت کی ساکھ خراب ہوگی۔خط…

کسی کے استقبال کا قائل نہیں ہوں، نواز شریف سے ملاقات کے بعد شاہد خاقان کا بیان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ کسی کے استقبال کے قائل نہیں ہیں۔ پہلے میاں صاحب کے عدالتی معاملات درست کریں۔شاہد خاقان عباسی نے لندن میں ن لیگی قائد نواز شریف سے ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نے کہا…

ستمبر میں سیمنٹ کی کھپت 4 فیصد کم رہی

ستمبر میں سیمنٹ کی کھپت 4 فیصد کم رہی جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی سے 23 فیصد زائد رہی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے ) کے مطابق ستمبر میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 41 لاکھ…

21 اکتوبر پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے، سعد رفیق

رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا، 21 اکتوبر نواز شریف کی واپسی نہیں پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔تلہ گنگ کے ڈیرہ سلطان پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ نواز…