جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیلی فوج غزہ میں جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے، اسرائیلی اخبار

اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا غزہ پر بمباری کرنا معمول ہے، موجودہ آپریشن نے اسرائیلی ریاست کی بنیادیں کمزور کی ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 7 اکتوبر سے اب تک شہداء کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ گئی،

اس نے یہ بھی کہا کہ زخمی، لاچار اور غمزدہ فلسطینی مستقبل میں اسرائیل کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں گے۔ اسرائیلی حملوں میں غزہ کے عام فلسطینیوں کی اموات بہت زیادہ ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے تاکہ وہ حماس کیخلاف بغاوت کریں۔

اخبار نے کہا کہ عام شہریوں کی اموات کی اصل حقیقت امریکی انتظامیہ کو بےچین کردے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.