جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

”دل کا رشتہ“ نے 4 بھائیوں کی ایک ہی دن شادی ممکن بنا دی

”دِل کا رشتہ“ ایپ پر تیزی سے دِل جُڑ رہے ہیں، ایپ نے چار بھائیوں کی شادی کروادی۔

”دل کا رشتہ“ ایپ نے چار بھائیوں کی ایک ہی دن شادی ممکن بنا دی، تین کے رشتے طے ہو چکے تھے، چوتھے کا پرو فائل ”دل کا رشتہ“ ایپ پر بنا تو کچھ دنوں میں اس کا رشتہ بھی طے ہوگیا۔

 ایک ہی دن شادی کی خبر نے پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔

بچوں نے اپنے والدین کی شادی کروادی، شادی شدہ ہانیہ کے والد بیگم کی وفات کے بعد تنہا جبکہ عفان نامی نوجوان کی والدہ طلاق یافتہ تھیں۔

شجاع آباد کے قاضی ندیم اپنے بچوں کی شادی پر خوشی سے نہال ہیں،  اور خاندان کے دیگر افراد کو بھی ”دل کا رشتہ“ ایپ کا مشورہ دے رہے ہیں۔

دل کا رشتہ کی ٹیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ شادی کے خواہشمند سنجیدہ افراد کی 100فیصد تصدیق کے عمل کو شفاف بنایا جائے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے نمائندے مرحلہ وار ایپ پر درج صارف کی معلومات کو نہ صرف فو ن پر ویریفائی کرتے ہیں بلکہ ان کے گھر کا وزٹ کرتے ہوئے ان کے کوائف کی تصدیق بھی کرتے ہیں۔

صارفین خصوصاً خواتین کی رازداری اور ان کی ذاتی تفصیلات کو انتہائی اہمیت دی جاتی ہے۔ صارفین اپنے ممکنہ میچ کی پروفائل صرف اسی صورت میں دیکھ سکتے ہیں جب دوسرا شخص انہیں خاص طور پر اجازت دے۔ یہاں تک کہ اسکرین شاٹس بھی ایپ کے ذریعہ خود بخود بلاک ہو جاتے ہیں۔

پاکستان میں تقریباً ہر گھر کو درپیش رشتے کی تلاش کے اہم ترین مسئلہ کو حل کر نے کا بیڑا ʼʼدل کا رشتہ‘‘ ایپ نے اُٹھایا ہے۔ ایپ متعارف کروائے جانے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد اس میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.