جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ پٹی پر ہلاک اسرائیلی فوجیوں میں سابق آرمی چیف کا بھتیجا بھی شامل

غزہ پٹی پر ہلاک اسرائیلی فوجیوں میں سابق آرمی چیف کا بھتیجا بھی شامل ہے، گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے سابق آرمی چیف کے بیٹے کی غزہ پٹی پر ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے راکٹوں اور مارٹر گولوں کے حملوں سے قابض فورسز کی کئی بکتر بند گاڑیوں، ٹینکوں کو تباہ کردیا، جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

سابق اسرائیلی آرمی چیف کا فوجی بیٹا گال میر شمالی غزہ میں جھڑپ میں مارا گیا۔

آج ہونے والی جھڑپوں میں سابق آرمی چیف جنرل غادی ایزینکوت کا بھتیجا بھی مارا گیا، ایک روز پہلے جنرل غادی ایزینکوت کا بیٹا بھی حماس سے لڑائی میں مارا گیا تھا۔

7 اکتوبر سے اب تک زخمی ہونے والے ہزاروں اسرائیلی فوجی اسپتال پہنچ گئے، 5 ہزار سے زیادہ زخمی فوجیوں میں سے 3 ہزار کے قریب شدید زخمی ہیں۔

اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ  2 ہزار سے زیادہ اسرائیلی فوجی معذور ہوگئے، بیشتر شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے زیرحراست فلسطینیوں کو بغیر کپڑوں کے ہی ٹرکوں میں اسرائیل منتقل کیا۔

اسرائیلی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ اب نفسیاتی دباؤ کا شکار فوجیوں کی تعداد تیزی سے بڑھے گی۔

اسرائیلی فوج اب تک 425 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر چکی ہے۔

دوسری جانب یمن کے حوثی گروپ نے غزہ میں مطلوبہ امداد نہ پہنچنے پر بحیرہ احمر میں اسرائیلی بندرگاہوں تک جانے والے بحری جہازوں پر حملوں کی دھمکی دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.