جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انتخابی نشان کیلئے نوٹس جاری کرنا مناسب نہیں، حامد خان

تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ قانونی لوازمات پورے کرنے کے باوجود تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرنا بالکل مناسب نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حامد خان نے کہا کہ بلے کا انتخابی نشان نہ ملا تو زیادتی تو ہوگی، مگر ہم کوئی نہ کوئی راستہ تلاش کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہر صورت میں انتخاب لڑیں گے، کیوں کہ اس وقت کوشش ہورہی ہے کہ کسی طرح تحریک انصاف کو الیکشن سے باہر کردیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.