جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آسٹریلوی بولرز بابر اعظم کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں؟

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل آسٹریلوی بولرز نے بابر اعظم کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر اور کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں، بابر اعظم کی کوئی خاص کمزوریاں نہیں ہیں۔

پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی تکنیک بہت مضبوط ہے، وہ گراؤنڈ میں کہیں بھی اسکور بنا سکتے ہیں اور اس سیریز میں بابر ہمارے لیے مشکل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے بہترین بیٹرز کی لسٹ میں ہیں جنہیں آؤٹ کرنے کے بعد ہمیشہ آپ مطمئن ہوتے ہیں۔

فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے کہا ہے کہ بابر اعظم ایک کلاس کے کھلاڑی ہیں، پہلے ون ڈے کرکٹ میں اپنا لوہا منوایا اور پھر ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنے کھیل کو مضبوط کیا۔

جوش ہیزل ووڈ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک کوالٹی پلیئر ہیں، اگر اپ نے بابر کو آؤٹ نہیں کیا تو وہ آپ کو نقصان پہنچائیں گے، بطور بولر بابر اعظم آپ پر پریشر واپس ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

آسٹریلیا کے اسپن بولر نیتھن لائن نے کہا ہے کہ بابر اعظم بہت ہی ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں، جب بابر بیٹنگ کرتے ہیں تو اپنے ہاتھوں کا خوبصورت استعمال کرتے ہیں۔

نیتھن لائن نے مزید کہا ہے کہ آپ ہمیشہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں اور بابر دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے بیٹنگ کا مزاج بہت کمال کا ہے، بابر کے پاس ہر قسم کے شاٹس ہیں،  وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو اننگز کو بنا سکتے ہیں اور وقت پر جارحانہ بھی کھیل سکتے ہیں۔

مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ بابر کسی بھی وقت گیم کا مومینٹم بدل کر جیت سکتے ہیں، وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، امید ہے کہ بابر کو اس بار رنز نہیں بنانے دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.