جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ہیڈ کانسٹیبل شہید

کراچی کے علاقے کورنگی کے چکرا گوٹھ میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے، جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید ہو گیا۔پولیس کے مطابق چکرا گوٹھ میں ناصر جمپ کے قریب پولیس موبائل کھڑی تھی، جس پر تعینات اہلکاروں نے موٹر سائیکل…

کراچی: ایئر پورٹ پر دھند، حد نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ

کراچی میں ایئر پورٹ پر ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 ہزار میٹر ہو گئی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے امکان ہے جبکہ صبح میں دھند ہو سکتی ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ…

کراچی: یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے 4 افراد زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی کی کرسچن کالونی میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، زخمیوں میں میاں، بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق کرسچن کالونی کے ایک گھر میں زور داردھماکا ہوا جس سے گھرمیں موجود میاں، بیوی اور 2…

پی ٹی آئی رہنما آج سے خود کو گرفتاری کیلئے پیش کریں گے

 تحریک انصاف کے لیڈر اور کارکنان آج سے خود کو جیل بھرو تحریک میں گرفتاری کے لیے پیش کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج سے ایک غیرمعمولی اور منفرد تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب…

کوہ نور ہیرے پر برطانوی ٹی وی شو میں گرما گرم بحث

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کے موقع پر ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا متنازع کوہ نور ہیرے سے مزین تاج نہیں پہنیں گی کے اعلان کے بعد ایک مرتبہ پھر یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ کوہ نور بھارت کو واپس کیا جانا چاہیے یا نہیں۔غیرملکی میڈیا کے…

پرویز الہٰی کو برے لقب بھی عمران خان نے دیے: سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی صاحب اور عمران خان کو مبارک باد دیتے ہیں، پرویز الہٰی کو برے برے لقب بھی عمران خان نے دیے۔یہ بات مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے لاہور کی احتساب…

کے ایل راہول کی حمایت پر بھارتیوں نے ہربھجن کی کلاس لے لی

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ کو کے ایل راہول کی حمایت پر بھارتیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہربھجن سنگھ نے کے ایل راہول کی حمایت میں پیغام کیا تھا۔جس میں ہربھجن سنگھ نے لکھا تھا کہ کیا ہم کے ایل راہول…

پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں: عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ اپنی حقیقی آزادی کے لیے ہماری جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جیل بھرو تحریک سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کر…

بھارت میں کورونا سے خوف زدہ خاتون نے خود کو بچے سمیت 3 سال تک گھر میں بند رکھا

بھارت کے شہر گرگاؤں میں کورونا وائرس سے خوف زدہ ہو کر خود کو اور اپنے بچے کو 3 سال تک گھر میں بند رکھنے والی خاتون کو پولیس اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے ریسکیو کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس، محکمہ صحت اور چائلڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے…

ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

پاکستانی روپے کے مقابلے میں گزشتہ روز پرواز بھرنے والے امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی ہوئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہونے کے بعد 262 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 262 روپے 51 پیسے پر بند ہوا…

ترکی میں بلی کا جان بچانے والے ریسکیو اہلکار کا منفرد انداز میں شکریہ

ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں سیکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنیں تو ریسکیو اہلکاروں کی کوششوں کے باعث کئی معجزات دیکھنے کو ملے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں ملبے سے ریسکیو اہلکار نے ایک بلی کو بچایا تو اس بلی نے منفرد انداز میں…

آسٹریلیا کے ایک اور کھلاڑی بھارت سے گھر چلے گئے

آسٹریلیا کے اسپنر ایشٹن ایگر بھی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے لیے بھارت سے آسٹریلیا چلے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیوڈ وارنر اور جوش ہیزل ووڈ کے بعد ایشٹن ایگر تیسرے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں جو سیریز ادھوری چھوڑ کر گھر چلے گئے ہیں۔…

کوئٹہ: بارکھان واقعے کیخلاف میتوں کے ساتھ دھرنا دوسرے روز بھی جاری

بارکھان واقعے کے خلاف مقتولین کے رشتے داروں اور مری قبیلے کا میتوں کے ساتھ کوئٹہ میں دھرنا دوسرے روز میں داخل ہو گیا۔واقعے کا اب تک نہ مقدمہ درج ہوا نہ ہی مقتولہ خاتون کے بچے مل سکے۔مظاہرین نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال سے واقعے کا…

روس، امریکا کے جارحانہ انداز پر امریکی سفیر طلب

روس نے یوکرین تنازعہ کے حوالے سے امریکا کے جارحانہ انداز پر امریکی سفیر لین ٹریسی کو طلب کرلیا۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ تمام شعبوں میں محاذ آرائی بڑھانے کے لیے امریکا کا موجودہ جارحانہ انداز نقصان دہ ثابت ہوسکتا…

برطانیہ، کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی قلت

برطانیہ میں کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی قلت پیدا ہوگئی، کچھ پھلوں اور سبزیوں کی فروخت محدود کردی گئی ہے۔سپر مارکیٹوں نے ٹماٹر، کالی مرچ، کھیرے، سلاد کے تھیلے، بروکولی، پھول گوبھی کی خریداری پر حد لگادی ہے جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔غیر…

بارکھان واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا

کوئٹہ پولیس نے صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر چھاپا مارا لیکن تاحال کوئی بازیابی نہیں ہوسکی، جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج نہیں ہوسکا۔رپورٹس کے مطابق مقتولہ کے 5 بچوں کی بازیابی کے لیے پولیس نے گھر پر چھاپا مارا اور مختلف حصوں کی…

سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے کیلئے انعام کا اعلان

ایران میں سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے نوجوان ہادی مطر کو ہزار مربع میٹر زرعی زمین انعام دینے کا اعلان کر دیا گیا، ایرانی فاؤنڈیشن کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ نوجوان ہادی مطر کے حراست میں ہونے کی وجہ سے ان کے اہل خانہ میں کوئی بھی اس انعام…

کورنگی، سابق SHO کا قاتل گرفتار

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے سابق ایس ایچ او گلستان جوہر رحیم خان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم ندیم کے قبضے سے دستی بم اور 30 بور پستول برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے…

نسیم شاہ کی ننھی مداح ملاقات کے بعد خوشی سے رو پڑی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ننھی مداح فاسٹ بولر نسیم شاہ سے ملاقات کے بعد خوشی سے رو پڑی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ننھی فین نسیم شاہ کا اسکیچ بنا کر کوئٹہ اور پشاور کے میچ میں آئی تھی۔ فین نے نسیم شاہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے…

بارکھان: کنویں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے نواحی علاقے میں کنویں سےخاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق مرنے و الے افراد کی عمریں 20 سے 25 سال کے لگ بھگ ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لاشیں اسپتال منتقل…