جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

وزیراعظم کا اسکواش کے ورلڈ جونیئر چیمپیئن حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے انعام

وزیراعظم شہباز شریف نے اسکواش کا جونیئر عالمی ٹائٹل جیتنے والے حمزہ خان سے ملاقات کی اور انہیں ایک کروڑ روپے کا انعامی چیک دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حمزہ بہت باصلاحیت نوجوان ہیں، انہوں نے اسکواش کا جونیئر عالمی ٹائٹل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی ناکافی سہولتوں کے باوجود نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی لائق تحسین ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی طرف سےحمزہ کو انعام کے طور پر ایک کروڑ روپے دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ خان سے وعدہ لیا ہے وہ سینئر عالمی چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ملک گیر اسپورٹس انیشی ایٹیو کا آغاز کیا ہے، اس میں پاکستان کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی، پاکستان اسپورٹس اینڈومنٹ فنڈ جیسے اقدامات شامل ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ امید ہے ان اقدامات کے بعد ہزاروں نوجوان عالمی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.