جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

وفاقی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 مقدمات میں کل طلب کرلیا

 وفاقی پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان  کو 5 مقدمات میں کل طلب کرلیا، پولیس کی جانب سے سابق وزیراعظم کو طلبی کے باقاعدہ نوٹس جاری کر دیے گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف کو تھانہ ترنول میں درج 2 مقدمات میں طلب کیا گیا ہے۔

تھانہ کراچی کمپنی میں 2 اور تھانہ کوہسار میں درج ایک مقدمے میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

 پی ٹی آئی چیئرمین کو کل 3 بجے آئی سی ٹی کمپلیکس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو پہلے بھی 4 مرتبہ بذریعہ نوٹس طلب کیا گیا، آپ حاضر نہیں ہوئے، شامل تفتیش ہوکر اپنا مؤقف پیش کریں اور مقدمے سے متعلق شواہد بھی فراہم کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.