جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

سعودی نائب وزیر پاکستان سے مستحکم تعلقات کے لیے پُرعزم

سعودی نائب وزیر کان کنی خالد بن صالح المدفر پاکستان کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات کے لیے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس 24 کروڑ باصلاحیت لوگ ہیں، وہ پاک سعودی عرب تعلقات کی تعمیر کے لیے آئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کان کنی پاکستان میں ابھرتا ہوا شعبہ ہے، اس میں سعودی عرب بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.